وینا ملک نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ’معروف‘اداکارہ وینا ملک نے ہم جنس پرستی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں سماجی پابندی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ ویناملک نے کہاکہ وہ جنس پرستی کی حمایت کرتی ہیں اور انہیں ایسے کہنے میں کسی قسم کی کوئی بھی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔ روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ویناملک نے کہاکہ ہر انسان کا حق ہے وہ جس طرح چاہے اپنی زندگی گزارے ،کسی دوسرے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اسے تنقید کا نشانہ بنائے۔