لیاری میں رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن، مقابلے کے بعدچارملزمان گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجر ز نے لیاری میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے رکن سعید پٹھا ن کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ رینجر ز کے ترجمان کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پیپلزامن کمیٹی کے رکن سعید پٹھان اور ان کے تین ساتھیوں سے غیر قانونی اسلحہ ، موٹرسائیکلیں اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے ہیں جس سے یہ علاقے میں پولیس کی آمد ورفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتے تھے۔ نجی چینل کے مطابق رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔