ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری فورس کے اہلکاروں کی خواتین سے زیادتی، میڈیکل رپورٹ آگئی ، مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری فورس کے اہلکاروں کی خواتین سے زیادتی، میڈیکل ...
ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری فورس کے اہلکاروں کی خواتین سے زیادتی، میڈیکل رپورٹ آگئی ، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)فورٹ منرو کے تھانہ کھر میں پانچ خواتین کے ساتھ بارڈر ملٹری پولیس کے تین اہلکاروںسمیت پانچ افراد نے زیادتی کی ہے جس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس طارق علی بسراکے مطابق خواتین لاہور سے ایک رشتہ دار کی دعوت پر سیروتفریح کے لیے آئی تھیں اور اہلکاروں نے اُس رشتہ دار کے ہمراہ اُنہیں گرفتار کرلیا اور تھانے میں بدسلوکی کی۔اُنہوں نے بتایا کہ کیس میں مبینہ طورپرملوث تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ 14اہلکاروں کو معطل بھی کردیاگیاہے۔ رشتہ دار نوجوان کاکہناتھاکہ خواتین میں سے ایک اُس کی منگیتر ہے جو گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان آئی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے کل تک کمشنر ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔