غیرت جاگ گئی۔۔ دوستوں کے پاس نہ بیٹھنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

غیرت جاگ گئی۔۔ دوستوں کے پاس نہ بیٹھنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد
غیرت جاگ گئی۔۔ دوستوں کے پاس نہ بیٹھنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دوستوں کے ساتھ نہ بیٹھنے پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈنے کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاگیاجس کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق شہزاد کے دوستوں کے پاس نہ بیٹھنے پر اُس نے اپنی بیوی ثمینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر سر مونڈ دیا۔بیرونی تشدد کے علاوہ میڈیکل رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ثمینہ نے بتایاکہ اُس کا خاوند نشہ کرتاہے اور دوستوں سے رقم لینا چاہتا تھا جس کے لیے اُسے مجبور کرتاتھالیکن اُس نے ہمیشہ انکار کردیا۔مظلومہ نے حکام نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے بتایاکہ وہ عدالت بھی جائیں گی ۔

مزید : انسانی حقوق