سانحہ سروسز ہسپتال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ، لواحقین مقدمہ کرائیں: راجہ ریاض

سانحہ سروسز ہسپتال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ، لواحقین مقدمہ کرائیں: راجہ ریاض
سانحہ سروسز ہسپتال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ، لواحقین مقدمہ کرائیں: راجہ ریاض

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکہ ہے کہ سروسز ہسپتال واقعہ کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور لواحقین شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض کاکہناتھاکہ سروسز ہسپتال واقعہ کے ذمہ دارشہباز شریف اوروہی وزیرصحت ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں ،اُنہیں ادویات ہی نہیں مل رہیں ،کروڑوں کی کرپشن ہورہی ہے اور جعلی دواﺅں کی فروخت عام ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماءکاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کیمپ آفس کے ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں اور مرنے والے بچوں کے ورثاءسے اپیل کرتاہوں کہ وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔

مزید :

لاہور -