شہباز شریف کی نقل نہیں ،تقلید کررہے ہیں : امیر حید ر ہوتی

شہباز شریف کی نقل نہیں ،تقلید کررہے ہیں : امیر حید ر ہوتی
شہباز شریف کی نقل نہیں ،تقلید کررہے ہیں : امیر حید ر ہوتی

  



مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ وہ شہباز شریف کی نقل نہیں بلکہ تقلید کررہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگومیں بس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کاکہناتھاکہ بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کرکے اسلام اور انسانیت کی ہم کونسی خدمت کررہے ہیں ،پبلک ٹرانسپورٹ میں اِس قسم کے واقعات کی روک تھام مشکل ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ اِس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ، خطے میں منی جنگ عظیم لڑی جارہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ صوبائی بجٹ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اعلان کرکے پنجاب حکومت کی نقل نہیں کی تاہم کسی بھی صوبے کے اچھے اقدام کی تقلید کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس