امریکی کوششو ں میں رکا وٹ پر پاکستا ن کا احتسا ب ضروری ہے :امریکی سینیٹر

امریکی کوششو ں میں رکا وٹ پر پاکستا ن کا احتسا ب ضروری ہے :امریکی سینیٹر
امریکی کوششو ں میں رکا وٹ پر پاکستا ن کا احتسا ب ضروری ہے :امریکی سینیٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان دیسی ساختہ بموں کے مسئلے پر کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کو ویزے دینے میں تاخیر کررہا ہے۔ سینیٹر رابرٹ کیسی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کے گورنمنٹ اکاﺅنٹیبلیٹی آفس کی ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان بم بنانے کے سامان کی افغانستان سمگلنگ روکنے کیلئے امریکی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان امریکی اہلکاروں کو ویزے دینے میں تاخیر کی جارہی ہے جو دیسی ساختہ بموں کے مسئلے پر پاکستان کی معاونت کررہے ہیں،جبکہ ساتھ پاکستان کو آلات کی فراہمی میں بھی مسائل در پیش ہیں۔ سینیٹر رابرٹ کیسی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے، دیسی ساختہ بموں کیخلاف امریکا کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر پاکستان کے احتساب کی ضرورت ہے۔ رابرٹ کیسی نے امریکی حکام کو ویزے دینے میں تاخیر کے اثرات پر گورنمنٹ اکاﺅنٹی بلیٹی آفس کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔