پاکستا ن دوسرا ون ڈے ہا ر گیا

پاکستا ن دوسرا ون ڈے ہا ر گیا
پاکستا ن دوسرا ون ڈے ہا ر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالے کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے و ن ڈنے انٹر نیشنل میں 76رنز سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا نے اپنی ہا ر کا بدلہ لیتے ہو ئے پا نچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-1سے برابر کر لی ہے ۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہو ئے پاکستان کو 281کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکن اوپنر تلیکارتنے دلشن نے ناقابل شکست 119 رنز کی اننگز کھیلی۔پالی کیلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اوپل تھرنگا کوآوٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی،چندی مل کو شاہد آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کیا،سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹ پر تلیکارتنے دلشن کی سنچری کی بدولت 281رنز بنائے۔ دلشا ن نے ناٹ آوٹ ایک 119رنز بنائے جبکہ کپتان جےوردھنے تریپن رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔پاکستان ہدف کا تعاقب کر تے ہو ئے پو ری ٹیم 204پر ڈھیر ہو گئی ۔پاکستان کی جا نب سے اظہر علی نے 96سکور کی شا ندارکھیلی تا ہم وہ پاکستا ن کو میچ نہ جتو ا سکے سری لنکا کی جا نب سے پریرانے6کھلاڑیوں کو آ ﺅٹ کیا ۔

مزید :

کھیل -