ارسلان افتخار کیس، عاصمہ جہانگیر نے ملک ریاض کی فیس ٹھکرادی

ارسلان افتخار کیس، عاصمہ جہانگیر نے ملک ریاض کی فیس ٹھکرادی
ارسلان افتخار کیس، عاصمہ جہانگیر نے ملک ریاض کی فیس ٹھکرادی

  

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ سے گہری وابستگی پر بھاری فیس ٹھکر اکر عوض ملک ریاض کی وکالت سے انکار کردیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کیخلاف دائر کیس میں قانونی معاونت چیئرمین بحریہ ٹاﺅن سے عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا ۔نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے گہری وابستگی کے باعث ملک ریاض کی پیشکش مسترد کر دی ہے ۔سپریم کورٹ کی سابق صدر حالیہ دنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزام لگانے کے حوالے سے پہلے ہی کافی پریشان ہیں اور وہ کسی ایسے متنازعہ کیس میں وکیل بننے سے گریز کر رہی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -