وفاق کے بعد پنجاب نے بھی نئے صوبوں کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا: دوست محمدکھوسہ

وفاق کے بعد پنجاب نے بھی نئے صوبوں کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا: دوست محمدکھوسہ
وفاق کے بعد پنجاب نے بھی نئے صوبوں کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا: دوست محمدکھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور جنوبی پنجاب سے رکن پنجاب اسمبلی دوست محمدکھوسہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لئے وفاق کے بعد پنجاب نے بھی نئے صوبوں کے لئے بجٹ مختص نہیں کیا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)دونوں جماعتوں کی جنوبی پنجاب سے ہمدردی اور محبت کی کلی کھل گئی۔ دونوں حکمران جماعتوں سے جنوبی پنجاب کے عوام آئندہ انتخابات میں حساب ضرور لیں گے۔ وہ اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد کھوسہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت حالیہ بجٹ سے سامنے آگئی ہے جس کا جواب ان دونوں کو جنوبی پنجاب میں آئندہ انتخابات میں مل جائے گا انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام کو کیا ملا یہ آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا۔

مزید :

لاہور -