وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور انکے ساتھی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
لاہور( نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیانی اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق نعمان نامی شہری نے اپنے وکیل سید محمود الحسن گیلانی کی وساطت سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شبیر نامی شخص نے اسے نوکری دلانے کے لئے رکن صوبائی اسمبلی عبداقادر گیلانی سے ملوایا جس پر ان دونوں نے سائل کو سوئی گیس محکمہ میں نوکری دلانے کا وعدہ کیا اور اس سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے لئے لیکن بعد ازا ں نوکری دلائی اور اُس کی میری رقم واپس کی جس پر سائل نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار ردیا ،لہٰذا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے ۔فاضل نے گزشتہ روز ڈیفنس کونسل علی ضیاءباجود کی بحث اور پولیس کی رپورٹ کے پیش نظر درخواست خارج کردی۔