پیرا میڈیکل الائنس کی پنجاب اسمبلی کی طرف جا کر احتجاج کرنے کی کوششیں

پیرا میڈیکل الائنس کی پنجاب اسمبلی کی طرف جا کر احتجاج کرنے کی کوششیں
پیرا میڈیکل الائنس کی پنجاب اسمبلی کی طرف جا کر احتجاج کرنے کی کوششیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کے موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف الائنس کے سینکڑوں مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کی طرف جا کر احتجاج کرنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں پنجاب اسمبلی کی طرف نہ جانے دیاا ور سٹی چیف پولیس آفس کے سامنے ہی رکاوٹیں کھڑی کرکے آگے جانے کی اجازت نہ دی جس پر مظاہرین نے نعرہ بازی کرنا شروع کر دی۔ پولیس رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے 4 خواتین عذراں وغیرہ بے ہوش ہو گئیں جنہیں ان کے ساتھی فوراً گنگارام ہسپتال لے گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو آگے نہ جانے دیا۔ جس پر مظاہرین سٹی چیف پولیس ہیڈ آفس سول لائنز کے سامنے ہی دھرنا دے دیا۔ کئی مظاہرین گرم سڑک پر لیٹ گئے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک وارڈنز نے فوراً ٹریفک کا رخ ون وے موڑ دے کر ٹریفک بحال کروانے کی کوشش کی۔

مزید :

لاہور -