عوامی اور ٹیکس فری بجٹ سے جنوبی پنجاب کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گئی :شہباز شریف

عوامی اور ٹیکس فری بجٹ سے جنوبی پنجاب کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گئی ...
 عوامی اور ٹیکس فری بجٹ سے جنوبی پنجاب کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گئی :شہباز شریف

  



لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندمالی سال میں بجٹ کی اہم بات یہ ہے اس سے جنوبی پنجاب کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گئی ہے۔ وہ بجٹ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پانچواںعوامی اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے۔اس سے غربت میں کمی آئے گی اور عوام کو مہنگائی میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی بجٹ رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لئے 10 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔

مزید : لاہور