پیپلز پارٹی کراچی جنوبی کا صدر اور سیکرٹری تبدیل

پیپلز پارٹی کراچی جنوبی کا صدر اور سیکرٹری تبدیل
پیپلز پارٹی کراچی جنوبی کا صدر اور سیکرٹری تبدیل

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کراچی کے ضلع جنوبی کے صدر اور جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے قاسم بلوچ کو پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کا صدر اور کرم اللہ وقاصی کو جنوبی کا جنرل سیکریٹری بنا دیا ہے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعمرجٹ کو ہٹا کر راجہ رزاق کو صدر بنادیا گیا تھا۔ ضلع جنوبی اور ملیر کے عہدیداروں کی تبدیلی کا فیصلہ لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران ضلع جنوبی اور ملیر کے پارٹی رہنما عوام کا احتجاج روکنے میں ناکام ہو گئے تھے جس پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

مزید : کراچی