آدمی اپنی بیگم اور پراپرٹی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھا،پھر کچھ ایسا ہوا کہ دونوں ہی واپس مل گئیں

آدمی اپنی بیگم اور پراپرٹی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھا،پھر کچھ ایسا ہوا کہ ...
آدمی اپنی بیگم اور پراپرٹی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھا،پھر کچھ ایسا ہوا کہ دونوں ہی واپس مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) اپنی ناراض بیوی پر بددیانت دوست کو فوقیت دینا یقیناً دانشمندی نہیں ہے، اور ایک بھارتی شخص کو یہ حقیقت ایک تلخ تجربے کے بعد معلوم ہوئی۔ دلی شہر سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ اور اس کی بیوی کے درمیان 2000ءمیں اختلافات ہوگئے جس کے نتیجہ میں بیوی نے جائیداد میں اپنا حصہ مانگ لیا۔ مہندر سنگھ نے خود غرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کو جائیداد سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں اپنے دوست راج سے مشورہ طلب کیا۔ راج نے اس صورتحال کو اپنا الو سیدھا کرنے کا بہترین موقع جانا اور دوست کو مشورہ دیا کہ وہ جائیداد اس کے نام کردے تاکہ بیوی اس میں حصے کا مطالبہ نہ کرسکے، اور یوں احمق شخص نے اپنی قیمتی جائیداد دوست کے نام کردی۔ کچھ عرصہ بعد مہندر سنگھ کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر ہوگئے اور ان کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا تو اس نے اپنے دوست سے جائیداد واپس مانگی لیکن اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب دوست نے جائیداد واپس کرنے سے صاف انکار کردیا۔

مزیدپڑھیں:غیر فطری جنسی عمل کے خوفناک ترین نتائج تحقیق میں سامنے آ گئے

مہندر سنگھ اپنی جائیداد واپس لینے کے لئے چار سال تک خوار ہوتا رہا اور بالآخر جب اس کی بیوی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی طرف سے حصے کے مطالبے پر شوہر نے جائیداد اپنے دوست کے نام منتقل کی تھی تو عدالت نے اس منتقلی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جائیداد کی واپسی کا حکم جاری کردیا۔ مہندر سنگھ کی قانونی جنگ کے دورن اس کی بیوی، کہ جسے اس نے جائز حصے سے محروم کرنا چاہا تھا، اس کے ساتھ کھڑی رہی اور بالآخر اسی کے بیان پر جائیداد کی واپسی ممکن ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -