اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے مناتے مناتے یہ آدمی چھت سے گر گیا،لیکن پھر کیا ہوا،جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
لندن (نیوز ڈیسک) محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے چار منزلہ عمارت سے نیچے گرنے والے نوجوان کی یوٹیوب ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے مسکراتے ہوئے دوستوں کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے والا ہے کہ اسی دوران ایک انگوٹھی کو اچھال کر پکڑتے ہوئے وہ بالکونی سے لڑھکتا ہوا نیچے گر جاتا ہے۔
خوف سے چیختی ہوئی لڑکی جب بالکونی سے نیچے جھانکتی ہے تو سامنے نظر آنے والا منظر مزید حیران کن ثابت ہوتا ہے۔ نوجوان پختہ فرش پر گرنے کی بجائے پہلے سے نیچے رکھے گئے گدوں پر لیٹا نظر آتا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں پکڑے بڑے سے کارڈ پر جلی حروف میں لکھا تھا، ”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“
حیرت انگیز ویڈیو کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ مشروبات ساز کمپنی نیورو سپورٹ کی اشتہاری کارروائی کا حصہ ہے، تاہم کمپنی کی طرف سے اس کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔