عمارت کی کھڑکی سے گرنے والی 18ماہ کی بچی زندہ کس طرح بچ گئی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

عمارت کی کھڑکی سے گرنے والی 18ماہ کی بچی زندہ کس طرح بچ گئی؟جان کر آپ بھی دنگ ...
عمارت کی کھڑکی سے گرنے والی 18ماہ کی بچی زندہ کس طرح بچ گئی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی دارالحکومت رینہم کے نواحی علاقے میں دوسری منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو قسمت نے حیرت انگیز اور ناقابل یقین معجزاتی انداز میں بچالیا۔

مزیدپڑھیں:شادی کی تقریب میں دولہے کو ہتھکڑی لگ گئی لیکن دولہن نے پھر ایسا کام کیا کہ جس کی کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا

میڈ سٹون کراﺅن کورٹ میں جاری مقدمے کے دوران انکشاف کیا گیا کہ ڈیڑھ سالہ بچی دوسری منزل کی کھلی کھڑکی سے سر کے بل کے گری لیکن قدرت کو اس کی زندگی منظور تھی اور گرنے کے دوران دو حیرت انگیز اتفاقات نے اس کی زندگی بچالی۔ بچی پہلی ایک دکان کے سامنے لگے موٹے کپڑے کے شیڈ پر گری اور اس کے بعد اچھل کر راہ چلتے ایک معمر شخص سے ٹکراتی ہوئی فرش پر آرہی۔ شیڈ اور معمر شخص کو قدرت نے ننھی بچی کی زندگی کا وسیلہ بنادیا۔

جان گلسن نامی شخص نے بتایا کہ ان کے کندھے سے کوئی چیز ٹکرائی اور اگلے ہی لمحے ایک ننھی بچی زمین پر گرتی نظر آئی۔ انہوں نے فوری طور پر بچی کو اپنی بانہوں میں اٹھالیا اور جب تک ایمبولینس نہیں پہنچی اسے اپنے گلے سے لگائے رکھا۔ اس واقعے کی عینی شاہد خاتون ربیکا زچارو نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا کہ کھڑکی سے کوئی گڑیا نیچے گری ہے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ یہ ایک ننھی بچی ہے تو وہ خوف سے ساکت ہوگئیں۔ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر پر لگنے والی چوٹوں کا علاج کیا گیا اور چند دن بعد اسے گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ننھی بچی کی والدہ کے خلاف سنگین غفلت کی مرتکب ہونے کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کھڑکی کھلی چھوڑ کر سو گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -