وہاب ریاض اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں،شعیب اختر
کراچی(آئی این پی) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو اب ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کے سحر سے باہر نکل آنا چاہیے، پاکستان کے پاس اسٹارز ہونگے تو کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے راول پنڈی ایکسپریس نے وہاب ریاض کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل والا اسپیل بھول کر اب آگے بڑھیں، وہاب ریاض کو اب اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لا کر وکٹیں لینے پر توجہ دینا ہوگی تاکہ ٹیم کے کام آسکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کے پاس اس وقت کوئی سپراسٹارنہیں اور بہتری تب ہی ہوگی جب پی سی بی اسٹار کھلاڑی پیدا کرنے پر توجہ دے۔