دورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی: اظہرعلی

دورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی: اظہرعلی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) دورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی ۔ سری لنکا کو آسان حریف کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ، دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیاجا سکتا ان خیالات کا اظہار قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔دو تین سالوں سے قومی ٹیم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس دوران ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ،کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز ہے اور تمام کھلاڑی اس دورے کے حوالے سے پر امید ہیں ، دو تین سالوں سے ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس سے جو تجربہ حاصل ہوا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ تبدیل ہو رہی ہے ۔ ٹیم کے کھلاڑی اس کے لئے محنت کر رہے ہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -