میجی بیکن ہاوس نے گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو کو 81 رنز سے مات دی

میجی بیکن ہاوس نے گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو کو 81 رنز سے مات دی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) باغ جناح گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں میجی بیکن ہاوس نے گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو کو 81 رنز سے مات دی میجی بیکن ہاوس نے 270رنز بنائے ناکام سائیڈ ہدف کے تعاقب میں 189رنز ہی بنا سکی فاتح ٹیم کے ارسلان شاہ نے 107رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیادوسرے میچ میں سپورٹس میکس سینٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال نے وائی ٹرائب ایل جی ایس کو 4وکٹوں سے زیر کیا وائی ٹرائب ایل جی ایس نے 154رنز بنائے لوئر مال نے مطلوبہ ہدف 21.5اوورز میں عبور کر لیا فاتح ٹیم کے شایان ملک نے میچ میں 6وکٹیں حاصل کیں اور 67رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا سٹیگ گراونڈ ماڈل ٹاون میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہارویسٹ گروپ ایچی سن نے شیپس جلو موڑ ہائی سکول کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9رنز سے زیر کیا ہارویسٹ ایچی سن نے 198رنز بنائے شیپس جلو موڑ جواب میں 189رنز تک محدود رہی فاتح ٹیم کے سعد ارشد نے 67رنز کی ناقابل شکست فتح گر اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے سٹیگ گراونڈ میں ہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سپورٹس میکس سٹی سکول نے میجی گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد کو باآسانی 86رنز سے شکست دی سپورٹس میکس سٹی نے 175رنز بنائے میجی سمن آباد جواب میں 89رنز پویلین لوٹ گئی فاتح ٹیم کے کپتان بخت جہانگیر نے 73رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -