چیمپئنز لیگ کی فاتح بارسلونا کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ٗ شاندار استقبال

چیمپئنز لیگ کی فاتح بارسلونا کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ٗ شاندار استقبال

  

سپین(اے این این)چیمپئنز لیگ فٹ بال کی فاتح ٹیم بارسلونا پانچویں مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے بعد وطن واپس پہنچ گئی ، ہزاروں مداحوں نے فاتح کلب کا والہانہ استقبال کیا ۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب جووانٹس کو ناکوں چنے چبوانے والی بارسلونا کی ٹیم پروقار انداز میں سپین واپس پہنچ گئی ۔ ٹیم کے کھلاڑی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔ فٹبال دیوانے ہزاروں کی تعداد میں اپنے من پسند سٹار کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئے ۔ مداح فاتح کلب کے جھنڈے اٹھائے ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ پرستاروں کے جوش و خروش کو دیکھ کر پلیئرز کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہ رہا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -