ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش ٹورنامنٹ، قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلزآج اسلام آباد میں ہوں گے

ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش ٹورنامنٹ، قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلزآج اسلام آباد ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیکئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز(آج) منگل کومصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ٹرائلز کیلئے 7 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے

جس میں طیب اسلم، عاصم خان، اسرار احمد، عباس شوکت، ذیشان خان، احسن ایاز اور کاشف آصف شامل ہیں ایونٹ کیلئے ان کھلاڑیوں میں سے 5 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش ٹورنامنٹ 25 جولائی سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -