پاکستان ہاکی ٹیم کا اولمپک کوالیفائرز ایونٹ کی تیاری کے لیئے بیلجیئم جانا مشکل ہوگیا

پاکستان ہاکی ٹیم کا اولمپک کوالیفائرز ایونٹ کی تیاری کے لیئے بیلجیئم جانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)پاکستان ہاکی ٹیم کے مالی مسائل ختم نہیں ہوسکے۔ اولمپک کوالیفائرز ایونٹ کی تیاری کے لئے دس روز قبل بیلجیئم جانا بھی دشوار ہوگیا۔ کھلاڑیوں کو اب تک ویزے بھی نہیں ملے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی مسائل اب تک حل نہیں ہوسکے۔ٹیم کا اولمپک کوالیفائرز کی تیاری کیلئے دس روز پہلے بیلجیئم جانا بھی ممکن نظرنہیں آرہا۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے پاس ویزا فیس اور بیلجیئم جانے کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔ پی ایچ ایف نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور سیکریٹری ا آئیپی سی چوہدری اعجازکوتحریری طورپرا آگاہ کردیا تھاکہ مقررہ وقت میں ویزے حاصل نہیں ہوئے۔
توقومی ٹیم کو اہم ایونٹ سے قبل میزبان ملک کی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

ورلڈہاکی لیگ سیمی فائنلزکے دوسرے راونڈ کا آغازبیس جون سے بیلجیئم میں ہورہا ہے۔ہیڈ کوچ شہنازشیخ کاکہنا ہے کہ نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد کی موجودہ حالت میں پلیئرز کیلئے وہاں کھیلنا ممکن نہیں رہا جبکہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی حیثیت رکھنے والا ایونٹ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔