بھارتی ٹیم بنگلہ دیش سے سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئی

بھارتی ٹیم بنگلہ دیش سے سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئی

  

ڈھاکہ(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی سکواڈ بنگلہ دیش کیساتھ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے کلکتہ سے ڈھاکا پہنچ گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 18 جون سے ہو گا۔ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ویرات کوہلی بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -