ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ٗ جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 10-0 سے ہرا دیا

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ٗ جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 10-0 سے ہرا دیا

  

کینیڈا(اے این این)کینیڈا میں جاری ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جرمنی کی ٹیم نے حریف آئیوری کوسٹ کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے دس صفر سے کامیابی سمیٹ لی ۔ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں 2 بار خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم جرمنی کا مقابلہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ جگہ بنانے والی آئیوری کوسٹ کی ٹیم سے ہوا ۔ عالمی نمبر 1 جرمن ٹیم نے آئیوری کوسٹ کی نو آموز ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیا ۔ فاتح ٹیم نے پورے میچ میں اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور حریف ٹیم کیخلاف ایک دو یا تین نہیں بلکہ دس گول داغ دیئے ۔ آئیوری کوسٹ کی ٹیم تجربہ کار جرمن ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئی اور ایک بھی گول سکور نہ کر پائی ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے سیسک کو ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -