اداکارہ کنگنا راناوت نے سلمان خان کے ہمراہ فلم میں کام سے معذرت کرلی

اداکارہ کنگنا راناوت نے سلمان خان کے ہمراہ فلم میں کام سے معذرت کرلی
اداکارہ کنگنا راناوت نے سلمان خان کے ہمراہ فلم میں کام سے معذرت کرلی

  

ممبئی (اے این این)بالی ووڈ میں کنگناراناوت کی ڈیمانڈ میں اضافہ ، اداکارہ نے وشال بھردواج کی فلم ’’رنگون ‘‘میں حامی بھرنے کے باعث سلمان خان کے ساتھ فلم ’’سلطان ‘‘میں کام کرنے سے معذرت کردی۔ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار ادیتہ چوپڑا نے کنگنا رانوت سے سلمان خان کے ساتھ فلم سلطان میں بطور ہیروئن کردار ادا کرنے کی درخواست کی لیکن اداکارہ نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے ہی فلم رنگون سائن کرلی ہے اس لیے میں اس فلم میں کام کی حامی نہیں بھرسکتی ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں کچھ روز سے اداکارہ سے متعلق فلم ’’تانو ویڈز مانو ریٹرنز ‘‘کی کامیابی فلم سلطان سائن کرنے کی خبریں گردش کررہی تھی لیکن اب ان کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔

مزید :

کلچر -