پاکستانی نژاد برطانوی پانچ سالہ ماڈل لیلیٰ نعیم ریمپ پر جلوہ گر ہونگی

پاکستانی نژاد برطانوی پانچ سالہ ماڈل لیلیٰ نعیم ریمپ پر جلوہ گر ہونگی

  

کراچی(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی پانچ سالہ ماڈل لیلیٰ نعیم اب ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیرے گی۔ لندن میں منعقدہ شو میں لیلیٰ نعیم بھی شرکت کریں گی۔پاکستانی نژاد برطانوی پانچ سالہ ماڈل لیلیٰ نعیم نے بڑی بڑی ماڈلز کو اپنے اداؤں سے پیچھے چھوڑا،اور ریمپ پر بھی ماڈلز کو ٹکر دینے آرہی ہیں،لندن کے علاقے چیلسی میں گرینٹ فیشن ایونٹ منعقد کیا جارہاہے،، جہاں لیلیٰ پہلی بار ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیریں گی،، فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنر بھی اپنے ملبوسات متعارف کروائیں گے،لیلیٰ بین الااقوامی برینڈ بربری کی پہلی پاکستانی ماڈل بھی ہے۔

مزید :

کلچر -