رتیش دیش مکھ کے انسٹا گرام پر فالوئرز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی

رتیش دیش مکھ کے انسٹا گرام پر فالوئرز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کے انسٹا گرام پر فالوئرز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ریتیش دیش مکھ کی فوٹو شیئرنگ سماجی ویب سائٹ ’’ انسٹا گرام ‘‘ پر مداحوں کی تعداد پانچ لاکھ ہوگئی ہے ۔ اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد پانچ لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔جو ان کو پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں ۔ اداکار نے پیغام کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی ہے۔ ریتیش کی آئندہ فلمیں ’’ بنگستان‘‘ اور ’’ بنک چور‘‘ ہیں جو جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -