والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع

والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع

  

لزبن(آن لائن) والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع ہو گیا ہے جس میں مقابلے میں حصہ لینے والی سات کشتیاں منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ پرتگال کے دارالحکومت اور ساحلی شہر لزبن سے شروع ہونے والا جہاز رانی کا آٹھواں مرحلہ چھ سو سینتالیس ناٹیکل میل پر مشتمل ہے۔سب سے کم فاصلے کا یہ مرحلہ فرانس کے علاقے لورینٹ میں گیارہ جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ پوری دنیا کے گرد چکر لگانے کے اس ایونٹ میں ٹوٹل نو مرحلے ہیں۔ برطانیہ کے دو دفعہ کے اولمپکس سلور میڈلسٹ ایان واکر اور ان کی ٹیم ابوظہبی اوشن ریسنگ فتح سمیٹنے کی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے۔

جہاز رانی ریس کا آخری مرحلہ سویڈن کے شہر گاتھن برگ میں ہوگا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -