زیادہ سے زیادہ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے: رانااشرف

زیادہ سے زیادہ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے: رانااشرف

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا اشرف نے کہاکہ آئندہ چار سالوں میں پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نہ صرف زیادہ سے زیادہ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے بلکہ گراس روٹ سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے ان کے لئے کوچنگ کورسز کا انعقا د بھی کروایا جائے گا ۔پنجاب سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں فٹ بال کے کھیل کے زیادہ شائقین ہیں لیکن ایشیا میں کرکٹ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور ہماری کوش ہوگی کہ فٹ بال کے کھیل کو بھی کرکٹ کی طرح مقبولیت حاصل ہواور اسکے لئے ہمیں حکومت کے تعاون کے ساتھ ساتھ اسپانسر کی مدد کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انشاء اللہ ہر کام میرٹ پر ہوگا جبکہ کسی سے بھی نا انصافی نہیں ہوگی ۔ پنجاب میں کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کے ساتھ نا انصافی ہو تو وہ فوری طور پر مجھ سے رابطہ کرے ۔انشاء اللہ اس کو فوری انصاف مہیا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ 30جون کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدارتی انتخابات میں ان کے گروپ کے امیدوار ظاہر شاہ کامیاب ہوں گے اور ہم ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور ان کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -