ورون دھون نے’’ دیشوم‘‘ میں کردار کیلئے اردو زبان سیکھنا شروع کر دی

ورون دھون نے’’ دیشوم‘‘ میں کردار کیلئے اردو زبان سیکھنا شروع کر دی

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’ دیشوم‘‘ میں کردار کیلئے اردو زبان کی تربیت لینا شروع کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ورون دھون جن کی نئی فلم’’دیشوم‘‘ ہوگی نے فلم کی عکسبندی سے قبل کردار کے معیار پر پورا اترنے کیلئے اردو زبان کی تربیتی کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں تاکہ اس زبان پر عبور حاصل کرلیں اور کردار بخوبی نبھا سکیں ۔ فلم کی ہدایات انکے بڑے بھائی روہت دھون دینگے ، فلم کی عکسبندی مراکش میں جولائی کے وسط سے کی جائیگی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان ابراہام اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -