گلوکارہ جینیفر لوپز کیخلاف مراکش میں نیم عریاں کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد مقدمہ درج

گلوکارہ جینیفر لوپز کیخلاف مراکش میں نیم عریاں کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد ...

  

نیو یارک(اے این این)مراکش کے کنسرٹ میں نیم عریاں پرفارمنس کے بعد پاپ گلوکارہ جینیفر لوپز کومقدمے کا سامنا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاپ گلوکارہ جینیفر لوپز کو مراکش میں ایک ٹی وی کنسرٹ کے دوران نیم عریاں لباس پہننے اور بے باک پرفارمنس کے خلاف ایک تعلیمی ادارے نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیاہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے مقامی میڈیا نے گلوکارہ کے بے باک مناظر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔مراکش کے وزیر مواصلات مصطفی خلیفی کواس طرح کے کنسرٹ کی اجازت دینے کے بعد عوام نے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے لیکن خلیفی نے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ اس طرح کا شو نشر کرنا ملک کے نشریاتی قوانین کے خلاف ہے ۔غالب امکان ہے کہ مقدمے سے لوپز کو فی الحال کسی قانونی پیچیدگی کا مسئلہ درپیش نہیں البتہ الزام ثابت ہونے پر گلوکارہ کو 2سال ایک ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

مزید :

کلچر -