فلم’’ہماری ادھوری کہانی‘‘12جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

فلم’’ہماری ادھوری کہانی‘‘12جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ ودیا بالن نے ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’ہماری ادھوری کہانی ‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کی ۔ فلم 12 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ممبئی میں تشہیری مہم کے دوران ودیا بالن کے ساتھ ٹی وی ڈراموں کی اداکاروں نے بھی فلم کی پرموشن میں حصہ لیا۔ فلم میں ودیا بالن کے ساتھ عمران ہاشمی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ فلم کی کہانی معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کے گانے پہلے ہی بے حد پسند کیے جا رہے ہیں اور فلمی پنڈتوں نے فلم کی کامیابی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ دیگر کاسٹ میں راج کمار، سارا خان اور مادھو ریماتولی بھی شامل ہیں۔ فلم کی نمائش 12جون کو ہو گی۔

مزید :

کلچر -