ہالی ووڈ سٹار لیانارڈونے فرنچ میگزین کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

ہالی ووڈ سٹار لیانارڈونے فرنچ میگزین کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

  

پیرس (این این آئی)ہالی وڈ سٹار لیانارڈو ڈی کیپریو نے ’غلط ‘ خبر نشر کرنے پر ایک فرنچ میگزین کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔فرانس کے ’Oops‘ میگزین نے اپنی رپورٹ میں لیانارڈو اور گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے ایک خبر شائع کی تھی ۔بھارتی اخبارکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چالیس سالہ اداکار نے ’Oops!‘ میگزین کی 28 مئی کی کور سٹوری پر مقدمہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لیانارڈو بچے کو اپنا تسلیم کرنے سے انکار کر دیں گے۔لیانارڈو کے وکیل نے خبر کو ’خالصتاً فینٹسی‘ قرار دیا ہے۔ ہالی وڈ سٹار نے مبینہ طور پر میگزین سے بیس ہزار ڈالرز جرمانہ اور وکیل کی فیس کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لیانارڈو کی ٹیم نے میگزین سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ، جس پر میگزین نے مبینہ طور پر کہا کہ ’انہیں کوئی پرواہ نہیں۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد 27 سالہ ریحانہ اور لیانارڈو کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں گرم ہونے لگی تھیں۔دونوں سٹارز بعد میں بھی کئی دعوتوں میں ایک ساتھ نظر آئے۔ تاہم، لیانارڈو نے ڈیٹنگ کی خبروں کو مارچ میں مسترد کر دیا تھا۔

مزید :

کلچر -