معروف برطانوی اداکار رائل شیکسپیئر کمپنی کے بانی رکن رچرڈ جانسن 87سال کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف برطانوی اداکار رائل شیکسپیئر کمپنی کے بانی رکن رچرڈ جانسن 87سال کی عمر ...

  

لندن(اے این این)فلم ٗٹی وی اور تھیٹر کے مشہور برطانوی اداکار رچرڈ جانسن 87سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلم ٗٹی وی اورتھیٹر کے معروف برطانوی اداکار رچرڈ جانسن مختصر علالت کے بعد 87سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔جانسن کا شمار رائل شیکسپیئر کمپنی کے بانی ارکان میں ہوتا تھا ۔ جولیس قیصر میں رومیو اور مارک انتھونی میں کئی مرکزی کردارادا کیے تھے ۔آنجہانی اداکار نے 2008ء میں بننے والی فلم ’’دا بوائے ان سٹرپڈ پاجاماز‘‘،لارا کرافٹ ٗٹامب رائیڈر اور 1966ء میں بننے والی فلم خرطوم کے علاوہ کئی فلموں میں لازوال کردار ادا کیے ۔ٹی وی ڈرامے ’’ڈاک مارٹن ‘‘،’’سائیلنٹ وٹنس ‘‘اور ’’مڈسومر مرڈرز ‘‘کو چار چاند لگانے کا سہرا بھی جانسن کے سرجاتاہے ۔جانسن کی شادی 2004ء میں لینے کے ساتھ ہوئی تھی ۔اداکار کے سوگواران میں اس کی بیوی اور چار بچے چھوڑے ہیں ۔

مزید :

کلچر -