آئندہ فلموں میں جذباتی کردارہی نبھاؤں گا: عمران ہاشمی

آئندہ فلموں میں جذباتی کردارہی نبھاؤں گا: عمران ہاشمی
آئندہ فلموں میں جذباتی کردارہی نبھاؤں گا: عمران ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے این این)بالی ووڈ ’’کِسر ‘‘اداکار عمران ہاشمی نے کہاہے کہ فی زمانہ فلموں کی عسکبندی کے دوران بوس و کنار کی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے کیونکہ بے باک مناظر کی عسکبندی بغیر فلم مکمل نہیں سمجھی جاتی ۔ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ فی زمانہ فلموں کی عکسبندی کے دوران بوس و کنارکی اہمیت ختم ہوگئی ہے ۔اداکار نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی المیہ ہے کیونکہ جس وقت میں نے اداکاری شروع کی تھی تو اس وقت اس کی اپنی اہمیت تھی ۔میں اس کے بارے میں بہت زیادہ متفکر نہیں ہوں لیکن مداحمجھ سے زیادہ لکیر کے فقیر بن چکے ہیں ۔35سالہ اداکارنے ’’ہماری ادھوری کہانی ‘‘کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ سے میں زیادہ سے زیادہ جذباتی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی اس طرح کی اچھی فلم میرے پاس آئی تو میں اس میں کردارادا کرنا پسند کروں گا ۔میں زیادہ سے زیادہ جذباتی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ ہماری ادھوری کہانی فلم کی کہانی مجھے پسند آئی اور میں مستقبل میں بھی اس طرح کی اچھی کہانیو ں والی فلمیں کرنا پسند کروں گا جو جذبات میں نئی روح پھونکے ۔

اس فلم کے ہدایتکار مہیت سوری ہیں ۔عمران ہاشمی کے علاوہ ودیابالن اورراجکمار راؤ ہیں ۔یہ فلم 12جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے متعلق سوال کے جواب میں عمران ہاشمی نے کہاکہ ایک اداکار کی ازدوجی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے خصوصاً عمران ہاشمی جیسے اداکار کی بیوی ہونا کسی بھی عورت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے ایک دوسرے کا احترام ٗآزادی اور اعتماد کا ہونا ضروری ہے

مزید :

کلچر -