فلم ’’عاشقی‘‘کی پوسٹ پروڈکشن سدرہ نور کاڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ

فلم ’’عاشقی‘‘کی پوسٹ پروڈکشن سدرہ نور کاڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارمر سدرہ نور نے فلم ’’عاشقی‘‘کی پوسٹ پروڈکشن کی وجہ سے سٹیج ڈرامہ میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کی ہوم پروڈکشن عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نور نے کہا کہ میں نیفلم’’عاشقی‘‘کو بڑی محنت سے ڈائریکٹ کیا ہے۔میں اس کی کامیابی کے لئے بہت پر امید ہوں میری فلم کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔ایک سوال کے جواب میں سدرہ نور نے کہا کہ دوران شوٹنگ تمام سینئر اور جونیئر فنکاروں نے میرے ساتھ تعاون کیا جس کے لئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس فلم میں ارباز خان کے مقابل میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ۔

فلم کے دیگر اہم فنکاروں میں آصف خان اور صوبیہ خان شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -