کشمیر کی حریت پسند تحریک میں شدت آگئی ہے‘ غلام نبی آزاد

کشمیر کی حریت پسند تحریک میں شدت آگئی ہے‘ غلام نبی آزاد

  

پٹنہ (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی سینئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے اعتراف کیا ہے کشمیر کی حریت پسند تحریک میں شدت آگئی ہے۔ غلام نبی آزاد نے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کو حریت رہنماوں کی ریلیوں میں شرکاکو پاکستانی پرچم لہرانے کی اجازت دینے پر ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں حالیہ ایام میں کئی دفعہ حریت پسند حریت رہنماوں کی ریلیوں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے واقعات پیش آئے ۔ریاست میں پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد میں مزاحمتی تحریک میں شدت آنے کا اعتراف کرتے ہوئے آزاد نے حکومت سے پوچھا کہ وہ ریاست میں ملی ٹینسی پر قابو پانے کیلئے کیا کررہی ہے۔ان کا کہناتھامیری وزارت اعلی کے اڑھائی سالہ دور کے دوران جموں وکشمیر میں کہیں بھی ایک بھی پاکستانی پرچم نہیں لہرایاگیا۔

نہ صرف کشمیروادی میں حریت پسند عناصر سرگرم ہوگئے ہیں بلکہ جموں میں خالصتانی لیڈر جرنیل سنگھ بندراوالے کے پوسٹر ہٹانے کے خلاف احتجاج کے دوران سکھ نوجوانوں نے خالصتان کے پرچم لہرائے۔

مزید :

عالمی منظر -