بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا تھا نریندر مودی

بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا تھا نریندر مودی

  

ڈھاکہ (کے پی آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور اس میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پرڈ ھاکہ یونیورستی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوے نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردی کو ہوا دے کر بھارت کو مسلسل پریشان کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا سرپرست ہے ۔ ہم بنگلہ دیش سے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ میں نوے ہزار پاکستانی بھارتی قید میں تھے اگر بھارت کی ذھنیت منفی ہوتی تو پتہ نہیں ہم کیا کرتے ۔انہون نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست کا حق دار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلادیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے بنگلادیش لبریشن وار آنر سے نوازا گیا اور نریندر مودی نے واجپائی کے لئے یہ اعزاز بنگلادیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھوں وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندری مودی کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کے عوام آزادی کی لڑائی لڑرہے تھے۔

اس وقت بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کر رہے تھے اوراس طرح انہوں نے بنگلہ دیش کا خواب پورا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ 1971 میں جنگجوں کی حمایت میں دہلی میں ستیہ گرہ تحریک چلی تو وہ بھی ایک نوجوان رضاکار کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر6 دسمبر 1971 کو واجپائی کی پارلیمنٹ میں تقریرکو یاد بھی کیا جس میں انہوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بیان پر وزارت خارجہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اس کی وضاحت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1971 میں ہربھارتی چاہتا تھا کہ آزاد بنگلہ دیش کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

مزید :

عالمی منظر -