بھارت لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر آئی ٹی بی ٹی کے چھ ہزار جوان تعینات کر رہا ہے

بھارت لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر آئی ٹی بی ٹی کے چھ ہزار جوان تعینات کر ...

  

نئی دہلی (کے پی آئی)بھارت لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر آئی ٹی بی ٹی کے چھ ہزار جوان تعینات کر رہا ہے جبکہ لداخ سے ارونا چل پردیش تک چین بھارت سرحد پر مزید آٹھ ہزار جوان تعینات کرنے کا منصوبہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام لداخ میں ایل اے سی پر چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی دراندازی سے پریشان ہیں کئی مواقعوں پر پی ایل اے کے جوان ایل اے سی عبور کر کے بھارتی علاقے میں گھس آئے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت انڈوتبتین بارڈ پولیس (ITBP ) 6 کمپنیاں ایل اے سی پر تعینات کر رہا ہے لداخ سے اروناچل پردیش تک 3488 کلو میٹر سرحد پر مزید 8 آئی ٹی بی ٹی کی کمپنیاں تعینات کرنے کی تجویز ہے تاکہ دراندازی کو روکا جا سکے۔

مزید :

عالمی منظر -