چین، بس میں رکھے گئے 15 باکسز سے زندہ سانپ برآمد

چین، بس میں رکھے گئے 15 باکسز سے زندہ سانپ برآمد

  

  1. بیجنگ(آئی این پی ) چین میں پولیس نے ایک بس میں رکھے گئے 15 باکسز سے زندہ سانپ برآمد کرلیے ،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سانپ، مینڈکوں اور چوہوں سے بھرے کنٹینرز میں وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں ایک کوچ کے سامان والے کمپاؤنڈ میں رکھے گئے تھے۔ پولیس مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے 53 مسافروں میں سے کئی خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے جب کوچ کے 200 کلو میٹر سفر کے دوران یہ برآمد ہوئے۔

    زینہوا کا کہنا ہے کہ زندہ جانوروں کو لے جانے کیلئے چینی ٹرانسپورٹ اور طبی حکام سے منظوری لینا ضروری ہوتی ہے اور مزید بتایا کہ کوچ کا ڈرائیور اجازت نامہ پولیس کو دکھانے میں ناکام رہا۔

مزید :

عالمی منظر -