امریکی صدراور جرمن چانسلرکا روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی صدراور جرمن چانسلرکا روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روس کے خلاف پابندیوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور جرمنی کی چانسلر نے روس کے خلاف پابندیوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کو منسک سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد اور یوکرین کی سالمیت کا احترام کرنے سے جوڑ دیا جائے ۔
علاوہ ازیں جرمن چانسلر اور امریکی صدر نے یورپ اور امریکا کے مابین آزاد تجارت بارے اتفاق سے متعلق حالات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جی سیون اجلاس کے موقع پر ہوئی

مزید :

عالمی منظر -