اقوام متحدہ خطہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے،ایران

اقوام متحدہ خطہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے،ایران

  

تہران (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ خطہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یان کوبیش سے ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے عراق سمیت خطے کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ جواد ظریف نے عراق کی سالمیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے مدد فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ خطے کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے مسائل کے حل کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ داعش صرف عراق کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے اور یہ گروہ پورے علاقے کیلئے خطرہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -