نو گام سیکٹر میں مارے گئے تین افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

نو گام سیکٹر میں مارے گئے تین افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

  

سری نگر (کے پی آئی)سرحدی ضلع کپوارہ کے نو گام ہندوارہ سیکٹر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان خون ریز تصادم ہفتہ کی شام دیر گئے اختتام کو پہنچا۔ مارے گئے 3 عسکریت پسندوں کی لا شو ں کو پولیس کے سپرد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے انہیں نو گام میں مقامی اوقاف کمیٹی کے حوالے کیااور انہیں نو گام میں سپرد خاک کیا گیا ۔پولیس کے مطابق 3 عسکریت پسندوں کی لاشوں کو انہو ں نے ایل او سی پر واقع توت مار گلی سے حاصل کیا اور بعد میں انہیں نو گام لا یا گیا جہا ں ان کو مقامی اوقاف کمیٹی کے سپرد کر کے سپرد خاک کیا گیا ۔پولیس کے مطابق 3 عسکریت پسند غیر ملکی تھے ۔

اس دوران اتوار کو دوسرے روز بھی فوج نے نو گام سیکٹر میں کئی جنگلی علا قو ں کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کاروائی جاری رکھی ۔فوج کو خدشہ ہے کہ ابھی بھی کئی عسکریت پسند نو گام سیکٹر میں چھپے بیٹھے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -