دہلی حکومت نے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا

دہلی حکومت نے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں میگی نوڈلز کے غیر محفوظ ہونے کی خبروں کے بعد نئی دہلی حکومت نے اس پراڈکٹ کو تیار کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں نیسلے کی بنائی ہوئی میگی نوڈلز کے کچھ پیکٹوں میں مبینہ طور پر سیسے اور مونوسوڈیم گلوٹامیٹ نامی مرکب کی زیادتی پائی گئی ہے۔

دوسری طرف نیسلے نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے تاہم شدید تنقید کے بعد اس کمپنی نے اپنی اس پراڈکٹ کو مارکیٹ سے اٹھا لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -