بھارتی حکومت نے اعلانیہ اورغیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے حریت کانفرنس

بھارتی حکومت نے اعلانیہ اورغیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے حریت کانفرنس

  

سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے رہنما شبیر احمد ڈار ،محمد اقبال میر اور محمداحسن اونتو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جموں کشمیر کے حریت پسندنو جوانوں کے خلاف مقامی اوربھارتی حکومت نے اعلانیہ اورغیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔بیان کے مطابق سرکار نے یہ تہیہ کرلیا ہے کہ کہیں بھی اگر کوئی حریت پسند اپنے حقوق کی بات کرے گا تو اسے زینت زنداں بنایا جاتا ہے۔بیان کے مطابق پولیس شبانہ چھاپوں کے ذریعے حریت پسندوں کے عزیزواقارب کو تنگ کر نے کی پالیسی پر گا مزن ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسرت عالم بٹ ، ڈاکٹر قاسم فکتو، نذیر احمد شیخ ، منظور احمد بٹ ، غلام قادر بٹ ، شفیع شریعتی ،مظفر احمد سمیت متعدد حریت پسند جرم بے گناہی کی پاداش میں برسوں سے جیلیں کاٹ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -