حکومت سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کر 12فیصد پر لے کر آئے:خواجہ خاوررشید

حکومت سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کر 12فیصد پر لے کر آئے:خواجہ خاوررشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے چےئرمین و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کر 12فیصد پر لے کر آئے،گیس ٹیکس واپس لیا جائے ،سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا جائے اور کم از کم تنخواہ کا ہدف 15ہزار مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے جس کا عام آدمی پر متاثر ہوتا ہے۔حکومت نے گیس اورٹیکس چوروں کو نہیں پکڑا اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے اگر عوام کو فائدہ پہنچانا ہے تو مہنگائی کم کریں،ایف بی کو غیر سیاسی اور خود مختار ہونا چاہیے اس کے بغیر ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو سکتا ہے۔انہوں نے بجٹ میں خیبرپختونخوا کی صنعت کو ٹیکس چھوٹ دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے وہاں کی کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
۔انہوں نے کہا حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی زیرو فیصد تجویز تسلیم نہیں کی ہے جس سے صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے مسائل کم نہیں ہو گے۔ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے حکومت کو ٹیکس ایمنسٹی کا اعلان کرنا چاہیے تھا جبکہ لاجر سکیل مینو فیکچرنگ میں اضافے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان بھی ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں فارماسیوٹیکل شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کم کرکے ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو توانائی بحران کی وجہ سے بیمار صنعتوں کیلئے کسی قسم کی مراعات کا اعلان نہیں کیا ہے،تاجربرادری نے اربوں روپے کے ریفنڈ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے برآمدات پر زیرو فیصد سیلز ٹیکس کا مطالبہ تسلیم نہ کرکے ملکی برآمدات کے اضافے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

مزید :

کامرس -