کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی انڈیکس33 ہزار کی سطح پر آگئی
کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار کی سطح پر آگیا۔کاروبای ہفتے اور وفاقی بجٹ کے بعد آج مارکیٹ کا پہلا روز ہے، وفاقی بجٹ میں شیئرز کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور مدت میں اضافے کے ساتھ ہی بینکوں سے ٹرانزکشن پر بھی ٹیکس میں اضافے کے پیش نظر سرمایہ کار اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں، جس کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں آٹھ سو پچہتر پوائنٹس تک شدید مندی دیکھی گئی، تاہم اب سے کچھ دیر پہلے تک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار سات سو کی سطح پر دیکھا گیا۔