سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی ‘ حکومت ہر 3ماہ بعد 6ارب ادا کرنے کی پابند

سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی ‘ حکومت ہر 3ماہ بعد 6ارب ادا کرنے کی پابند

  

اسلام آباد(آن لائن) حکومت سرکلر ڈیٹ کی مد میں لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے لئے بینکوں کو ہر سہ ماہی میں چھ ارب روپے ادا کرنے کی پابند ہے، نوے روز میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ری پیمنٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تین سو ساٹھ ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لئے بینکوں سے قرضہ لیا تھا، جس پر دو ارب روپے ماہانہ سود کی مد میں ادا کیا جانا تھا، تاہم دو سال کے لئے حکومت کو دی گئی بینک ضمانت ختم ہونے کے بعد حکومت سہ ماہی بنیاد پر بینکوں کو چھ ار ب روپے ادا کرنے کی پابند ہے، اگر حکومت نے نوے روز کے اندر بینکوں کو رقم کی ادائیگی نہ کی تو شیدول ری پیمنٹ کر دیا جائے گا، واضح رہے وفاقی بجٹ میں حکومت نے سرکلر ڈیٹ کی مد میں قرضوں کی ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں کیا، جبکہ گذشتہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی مالی خسارے کی مد میں سرکلر ڈیٹ ظاہر نہیں کیا تھا۔

مزید :

کامرس -