درآمدات میں کمی سے تجارت منافع میں 65 فیصد اضافہ ہوا ‘چینی حکام

درآمدات میں کمی سے تجارت منافع میں 65 فیصد اضافہ ہوا ‘چینی حکام

  

بیجنگ(اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملکی درآمدات 18.1فیصد کمی ہوئی جس کے باعث اس کے تجارتی منافع میں 65 فصید اضافہ ہوا۔ کسٹم حکام کی آف لائن رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملکی درآمدات کی شرح 803.33ارب یوان (129.4ارب ڈالر) رہی جو کہ مئی 2014ء کے مقابلے میں 18.1فیصد کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے دوران برآمدات 1.17ٹریلین یوان رہیں جو کہ مئی 2014ء کی نسبت 2.8فصید کم ہیں۔ درآمدات میں نسبتاً زیادہ کمی سے ملکی تجارتی منافع 366.8ارب یوان رہا جو پچھلے سال کی نسبت 65فیصد زیادہ ہے ۔

مزید :

کامرس -